ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد بورڈ ممبرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈمپنگ سائیٹ لینڈ ایکوزیشن، پینے کے صاف پانی کے لیے ایڈیشنل ٹینکس کی تیاری، پی ایم آفس کی جانب سے پیمنٹ کے معاملات اوردیگر امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سرفراز خان جدون، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز عبدالواحد میر، میجر ریٹائرڈ زوالفقار احمد اور راشد جاوید نے شرکت کی۔