اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو نئے ممبران نے حلف اٹھالیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آفس کے کانفرنس ہال میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ارکان سے حلف لیا۔الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابر حسن بھروانہ نے پنجاب اور جسٹس (ر)اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں الیکشن کمیشن حکام کے علاوہ ممبران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے نئے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی، تمام صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس ر اکرام اللہ خان کا تعلق سوات اور بابر حسن بھروانا کا تعلق جھنگ سے ہے۔