اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے مئی کے مہینہ میں 490ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)عاصم احمد اور ایف بی آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مئی 2022میں اکٹھا کیا گیا ٹیکس گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلہ میں 103ارب روپے یعنی27فیصد زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات پر بغیر کوئی سیلز ٹیکس لگائے اکٹھا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مئی کے مہینے میں ٹیکس دہندگان کو 30ارب روپے ٹیکس ریفنڈ کیا جو کہ گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 44فیصد یا 9ارب روپے زیادہ ہے۔