اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، بادی النظرمیں سابق حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں، دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ طے ہونا ہے، جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی تاہم اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت ہے۔وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ 30 سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے، کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک جواب دیں کتنے پاکستانی بیرون ملک ہیں؟، بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے، وکیل عارف چوہدری نے جواب دیا کہ 9 لاکھ لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔سماعت کے دوران درخواست گزار داود غزنوی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ میں امریکامیں رہتا ہوں تعلق مانسہرہ سے ہے۔عدالت نے دا ؤد غزنوی سے سوال کیا کہ امریکا میں کیسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں کا کوئی قانون ہوگا؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ ابھی وہاں کا قانون مجھے معلوم نہیں۔وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام اداروں کی یقین دہانی کے بعد فیصلہ دیا تھا کہ اس پر عمل کریں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا ہے، بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر کیس کی مزید سماعت 3 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے