لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن شیڈول کا اعلان کرے،بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی عزت دار شخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا۔ لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے اور حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے ہیں، حمزہ شہباز کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر ری الیکشن کا آرڈر کریں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے اور حمزہ شہباز کے پاس اب اکثریت بھی نہیں رہی۔ پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی عزت دار شخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224کو معطل کر دیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح غیر آئینی انداز سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ رہنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی شدت پسند گروہ نہیں اور ایسا نہیں ہوتا کہ بات چیت نہ کریں بلکہ آپ پہلے الیکشن کا شیڈول دیں پھر ہم بات چیت کریں گے اور الیکشن کی ٹرمز اور فریم کے لیے بیٹھیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کیلئے بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں،الیکشن کمیشن کی تبدیلی کیلئے ن لیگ، پی پی سے بات کرنے کو بھی تیار ہیں، اب سپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طلب کر کے ہماری رائے لیں اور جب سپیکر کے پاس رائے لینے کا اختیار ہی نہیں تو اراکین ان کے پاس کیوں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی مسلح تنظیم نہیں ہے، ہمارے لانگ مارچ میں غیر قانونی طور پر تشدد کیا گیا اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی، ہم ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ہمارے بیک ڈور رابطے نہیں بلکہ اوپن رابطے ہیں اور ہمارا رابطہ نے الیکشن پر ہے، لیکن جو الیکشن کمیشن راجہ ریاض کے دستخط سے آیا ہو وہ کیا انصاف کرے گا اور اس کے تحت الیکشن کیسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو تحریک انصاف یا ن لیگ کو سن کر نہیں بلکہ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں، ایک جماعت کے لیے ساری ساری رات عدالتیں کھلیں یا دوسروں کو خوش کرنے کے لیے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے