پاراچنار (مانند نیوزڈیسک) ضلعی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی پی او کرم کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کے مرتکب جرم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے. ضلع میں کارروائی شروع کرنے سے پہلے پاراچنار سٹی میں عوام الناس کو باخبر رکھنے کے لیے اہلکاروں کی جانب سے میگا فون کے ذریعے آگاہی علانات بھی کی گئی اس خصوصی مہم کا آغاز پاراچنار مین سٹی چیک پوسٹ سے کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکر ہٹائے گئیاور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں کو چالان دیا گیااس موقع پر ضلعی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ضلع کرم بھر میں ٹریفک قوانین کے مرتکب جرم افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کردیا گیا ہے یہ مہم ضلع بھر میں روانہ کے بنیاد پر جاری رہے گا انہوں نے کرم کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی پہچان جرائم پیشہ افراد چھپاتے ہیں عام شہری نہیں تمام گاڑیوں کے مالکان رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیوں کے کالے شیشوں کو صاف کریں اور اپنی ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے وہ جلد ازجلد اپنی لائسنس بنوائے جبکہ کم عمری والے بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے پر چالان کیا جائے گا جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا ہے بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے بھی ہے لہذا اس خصوصی مہم میں ضلعی ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔