پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) موٹر وے پی سی پاراچنارپاک یوتھ موومنٹ اور نوجوانان صدہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوہاٹ سے افغانستان تک صدہ اور پاراچنار موٹر وے کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت کے اور بلاتاخیر اس انٹرنیشنل روٹ کو سی پیک میں شامل کیا جائے پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک یوتھ موومنٹ کے رہنما میر افضل خان طوری، نوجوانان صدہ کے رہنما امجد بنگش نوید بنگش، ضیاء الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کوہاٹ سے افغانستان تک انٹرنیشنل روٹ جس پر باقاعدگی سے افغانستان کیساتھ تجارت ہورہی ہے اس روٹ کو سی پیک میں شامل کیا جائے اور کوہاٹ سے براستہ صدہ پاراچنار موٹر وے تعمیر کی جائے رہنماؤں نے کہا کہ خراب سڑک کی وجہ سے نہ صرف شہری ذہنی کوفت کا شکار ہیں ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ تجارت بھی بری طرح متاثر ہے رہنماؤں نے کہا کہ صدہ پاراچنار کا راستہ کابل کا قریب ترین راستہ ہے ا س لئے بلاتاخیر موٹر وے تعمیر کرکے سی پیک میں شامل کیا جائے رہنماؤں نے ضلع کرم کی تیز ترقی کیلئے سنٹرل اور اپر کرم کے نوجوانوں نے مشترکہ جدو جہد کا بھی کا بھی اعلان کردیا رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں متعلقہ ادارے اور کنٹریکٹر معیار پر بھرپور توجہ دیں غیر معیاری تعمیر کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے