ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں سڑوکوں کی تعمیراتی کاموں پر عوامی شکایات کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کے درویزی پلوسہ اور عیدگاہ روڈز کے تعمیراتی کام کا جائزہ، مٹیریل کی چیکنگ اور ٹیکھدار کو معیار کے مطابق کام کرنے کی ہدایات۔ ناقص مٹیریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تعمیراتی کاموں کے انسپکشن کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔ درویزی پلوسہ اور عیدگاہ روڈ پر اسفالٹ کے متعلق 72 گھنٹوں کے بعد معیار کو جانچھا جا سکتا ہے۔ 14 دن کے بعد لیبارٹری ٹسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ۔ تفصیلات کے مطابق درویزی پلوسہ روڈ اور عیدگاہ روڈ کے تعمیراتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال کی شکایات پر  ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ، ایس ڈی او روڈز انجنئیر سمیع اللہ، انجنئیر طلعت، اور مانیٹرنگ ٹیم نے درویزی پلوسہ میں زیر تعمیر روڈ کا اچانک وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد عید گاہ روڈ کے بھی مانیٹرنگ کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حکام اور ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کی مسلحت آڑے نہیں آنے دی جائے گی، معیاری کام کیا جائے اور میرٹ پر مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر روڈز پر اسفالٹ کرنے کے بعد 72 گھنٹے معیار کو جانچھنے کے لئے درکار ہوتے ہیں جبکہ 14 دن کے بعد اپنی تسلی کے لئے لیبارٹری ٹسٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر  تعمیراتی کاموں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے