ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ شہر کے اندرتمام نالوں کی صفائی اور تجاوات کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی زیر صدارت کر تے ہو ئے کیاا۔  اجلاس میں نالوں کی صفائی، الائمنٹ، اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایریگیشن، ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ، واسا اور دیگر تمام محکمہ جات کو نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا،  ایریگیشن ڈیپاٹمنٹ، انڈسٹریز، ٹی ایم اے، واسا اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس اورمال خانہ ایبٹ آباد کا معائنہ کر رہے ہیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کمپٹرولرآف اکاونٹس، اکاونٹس آفیسراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا سرفراز خان جدون وارڈ 11 کیہال واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور ایل ای ڈی پراجیٹ کی تکمیل پر پراجیٹ کا افتتاح کر کیا۔پراجیکٹ کی تکمیل کے موقع پر باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اہلیان علاقہ کے ساتھ ساتھ واسا  ودیگر اداروں جن میں ایشین ڈیویلپمنٹ بنک،آکسفیم و دیگر کی جانب سے مالی معانت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی واسا ایبٹ آباد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے