ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ مئی کیدوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے 595 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں._ریسکیو1122 ایبٹ آباد کو 44108کالز موصول ہوئیں، جن میں 21393 غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی  کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 595 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں. ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر  44108کالز موصول ہوئیں، جن میں 21393 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.30 منٹ میں 473 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 64، میڈیکل ایمرجنسی کے 362، آگ لگنے کے 130، جرائم یا گولی لگنے کے 04، دیگرہنگامی صورتحال کے 35 واقعات رونما ہوئے۔ ان ایمرجنسی واقعات میں کل 595 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 362 افراد کو ریسکیو کرنے اور  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 04 موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے.. _ریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 175 ایمرجنسی کال پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 12 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 163 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی ایبٹ آباد میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے