اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں،عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے