اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ حالات بہت خطرناک ہیں، اداروں کو سنجیدگی سے صورتحال کو دیکھنا ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی ہدایات کے مطابق مہنگائی کررہی ہے، 11 جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں، امپورٹڈ حکومت فیصلے نہیں کر سکتی۔سابق سپیکر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ملیشیا ہے نہ کوئی فورس ہے، ہم قائداعظم کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حالات بہت خطرناک ہیں اداروں کو سنجیدگی سے صورتحال کو دیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہمارے ہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہماراجینا مرنا اس ملک میں ہے، عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا، ہم نے عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا ہے اور عوام میں بھی جاناہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے اورعوام میں بھی جائیں گے، ہم چاہتے ہیں عوام کے پاس جایا جائے اور فریش مینڈیٹ لیا جائے، ہم عدالت میں پیش ہوئے تھے کہ ہمارے خلاف تمام کیسز ایک عدالت میں کر دیئے جائیں، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف صوبوں میں مختلف تھانوں میں مختلف کیسز ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے