لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مضبوط کرینگے۔حمزہ شہباز سے چین کے نئے قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی ملاقات ہوئی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژا ؤشیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں، سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے