ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) مون سون کے آغاز سے پہلے نالوں کی صفائی یقینی بنانے کے لیے ایریگیشن اور کینٹ بورڈ کے زیر انتظام آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے اسی سلسلے میں میر پور اور دیگر جگہوں کا معائنہ اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں کہ مون سون شروع ہو نے سے قبل تما م نا لو ں کی صفا ئی کو یقینی بنا یا جا ئے۔