ہری پور (نمائندہ مانند) پاکستان سائنس فائونڈیشن کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ کلائمیٹ سائنسز کے زیر اہتمام اقبال ہال میں دو روزہ نیشنل سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن انجنیئر یاسین وزیر تھے جنھوں نے گزشتہ روز سمپوزیم کا افتتاح کیا اس موقع پر سائنسی ماہرین مختلف جامعات اور کالجز کے سربراہان،پاکستان بیت المال کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیئر عباس جعفری سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی مہمان خصوصی نے ہزارہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور یونیورسٹی طلباء کے لیے انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سمپوزیم کے آرگنائزر ڈاکٹر علی رضاگورمانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سمپوزیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا وائس چانسلر جامعہ ہری پور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے فصلوں پر ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں بات کی اور سمپوزیم کا باقاعدہ آغاز کیا یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے ڈاکٹر علی رضا گورمانی اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مختلف جامعات اور کالجز سے آئے طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا سمپوزیم میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی پشاور،ہزارہ یونیورسٹی،نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد سے مہمانوں جناح جامع سکول وکالج ہری پورسمیت دیگر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے پوسٹرز،ماڈلزاور سٹالز کے مقابلوں میں حصہ لیا مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹس وشیلڈز تقسیم کیے گئے