پبی (مانند نیوز ڈیسک) مستورات کے تنازعے پر صحافی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد گزشتہ شب تھانہ اکوڑہ کے حدود میں امین باغی (صحافی) کے گھر پر کچھ افراد نے مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کی ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر محمد عمر خان نے ارشد احمدڈی ایس پی اکوڑہ اور عمران خان ایس ایچ اواکوڑہ کو صحافی کے گھر پر فائرنگ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کرکے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔چند گھنٹوں کی مسلسل محنت سے ملزمان زرتاج،ہمایون،سید قمر،ولی اللہ اور اختر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے