ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) مون سون کے آغاز سے پہلے نالوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے ٹی ایم ایکی جانب سے میر پور  میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے بڑے ایریا سے نالوں پر قائم پختہ تجاوزات کو ختم کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے اہلیان علاقہ سے بات چیت کی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے جاری نالوں کی صفائی کے آپریشن کا معائنہ بھی کیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں تا کہ مسقبل میں ماضی کی طرح سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے