تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر جھنڈے تبلیغی مرکز کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔ بے قابو موٹر کار سڑک کنارے 2 افراد پر چڑھ دوڑنے سے رحیم اللہ اور محمد اقبال موقع پر جانبحق۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گء۔ ریسکیو1122 کی ٹیم نے جانبحق افراد کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔