اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امو نے حج2022 پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106حج پروازوں کے ذریعے 32ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دئیے گئے ہیں۔عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں، عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے، عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں، سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی)ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔