لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہورکی ماتحت عدالت نے تحریک انصاف کے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا ء پرتشدد پروزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی حمزہ شہبازاوروزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشل سیشن جج لاہورشہباز احمد کھگا کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا ء پرتشدد سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلی حمزہ شہبازاوروفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس سے قبل لاہور ہی کے ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثرعمربودلہ نے بھی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے