لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے۔حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلی نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔پنجاب کے وزیراعلی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے