لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہاہے صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے، عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزرا ء نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا اسمگل نہ ہو، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے