لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن کی جانب سے گیس نہ ملنے سے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز بند ہونے لگیں، مزدور بیروزگار ہوگئے۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ سپلائی دو دن کیلئے معطل کی گئی جبکہ اپٹما نے کہا کہ پیداواری استعداد 35فیصد کم ہوگئی، طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعتی اداروں کو بجلی پہلے ہی دستیاب نہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدکردہ ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پرگیس کی قلت ہوئی، گیس بحران کے خاتمے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بندکی گئی، ایل این جی جہاز لنگرانداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے