لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے۔ ہماری اتحادی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے بھرپور تعاون سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ کیسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا۔ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت گوادر کے مقامی لوگوں جنہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں، بجلی/پانی کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گورادر ائیر پورٹ اور گوادر بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔ میں نے گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے