اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کی جانب سے 10کشمیری نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں سے انتہا پسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے