سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ون ویلنگ، بھاری آواز والی موٹر سائیکل سلنسرز، تیز آواز پیدا کرنے والے سپیشل سلنسرز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حرکات ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے نا قابل برداشت ہیں اور عوام کے طرف سے متعدد بار درخواست کی گئی جس کے بناء پر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سلنسرز میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے اور بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے