شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے اشتراک سے سرکاری محکموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ مختلف محکموں کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بھر پور شرکت کی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فائنل میچ کھیلا گیا۔ ٹورنا منٹ میں ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن نے بطور کھلاڑی حصہ لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ تحسین اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کے کھلاڑیوں کو بھی کھیل کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فائنل کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے