کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات آگے بڑھانا  ہماری ترجیح ہے۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبارکاآغازکیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ آنے پر خوشی  ہے، پہلی  بار آیا  جو ایک  اچھا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاک امریکا 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہورہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھانا آج بھی ہماری ترجیح ہے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا ک سٹاک ایکسچینج میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں،  امریکی کمپنیاں بہترین مصنوعات تیارکررہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے اچھے تجارتی تعلقات بہترین بنانے کے اقدامات کرنے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے