لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی،ملاقات میں تعلیم، تجارت، ماحولیات اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، تعلیم اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں ترقی میں اہم پارٹنر ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے