لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے آرڈیننس جاری کر کے سپیکر صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے محکمہ قانون نے سمری تیار کی تھی۔ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی گئیں۔ پنجاب حکومت نے سپیکر کے اختیارات ان کے روئیے کے باعث محدود کئے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کیلئے بھی آرڈیننس جاری کیا گیا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا تمام عملہ وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا۔ اب ہر نوٹیفکیشن وزارت قانون سے ہی جاری کیاجائے گا۔صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل تھے، اب اجلاس کو ڈی نوٹیفائی اور نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کے اختیار میں نہیں، اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے