اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)تحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ملے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرول کی فی بیرل قیمت 120 ڈالر ہے، متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں، 80 لاکھ غریب پاکستانیوں کو ہم نے 2 ہزار روپے دے دیئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا جب ہم آئے تو پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا ملک تھا، مشکل فیصلے کیے اور کررہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے