اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے، اس تین رکنی کمیشن کے سربراہ سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق آئی جی ڈاکٹر نعمان خان، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ چھٹہ کمیشن کے ارکان ہیں، کمیشن کے ضابطہ کار کے مطابق کمیشن شیری مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کرے گا اور غیر جانبدارانہ انکوائری سے گرفتاری میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا جائزہ لے گا، ٹی او آرز کے مطابق کمیشن چار جولائی تک اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے