کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے زیر اہتمام عوامی آگاہی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی حلقوں کو خیبرپختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم جلاس میں سیاسی و سماجی حلقوں سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈبلیو ایس ایس ایس کوہاٹ کے ڈپٹی جنرل مینیجر طاہر عفیف  اور ڈپٹی جنرل مینیجر پراجیکٹس میاں محسن گل نے تقریب کے شرکاء کو تما م آنے والے پراجیکٹس بالخصوص خیبر پختونخوا سیٹیز ایمپرومنٹ پروجیکٹ کے منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ عوامی اجتماع میں شامل خواتین و حضرات نے بریفنگ کے بعد اپنے علاقے کی صفائی اور پانی کی ترسیل کے حوالے سے مسائل بھی بیان کئے اور بتایا کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی پانی کی ترسیل میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ عوامی مسلے کو سننے کے بعد متعقلہ ذمہ داران نے شہریوں عوام کوآگاہ گیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے واٹر ٹینکس پوری طرح بھر نہیں پاتے جس کی وجہ سے اگر پانی چھوڑا بھی جائے تو پانی کا پریشر کم ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس ایس کوہاٹ کے ڈپٹی جنرل مینیجر طاہر عفیف  اور ڈپٹی جنرل مینیجر پراجیکٹس میاں محسن گل نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہی KPCIP پراجیکٹس کی مدد سے کوہاٹ شہر میں 305کلومیٹر پانی کی پائپ لائن کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ 34ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن،11 واٹر ٹینکس اور 10نئے ٹیوب ویلز کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی جس سے کوہاٹ شہر میں پانی کا مسئلہ مکمل طورپر حل ہوجائے گا۔ تقریب کے اختتام پر چئیرمین ڈیڈک ضیاء اللہ بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران اور تقریب میں شامل عوام کا شکریہ ادا کیا اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تمام منصوبے اپنے مقررہ وقت پر احسن طریقے سے مکمل ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے