سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے فوڈسیفٹی لیول ون تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ریسٹورنٹ اور ایک کارخانے کے ورکرز کیلیے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیااور ورکرز کو فوڈسیفٹی سٹینڈرز کے حوالے سے تربیت دی گئی۔تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈ پٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی محمدآصف کا تربیتی پروگرام کے حوالے سے کہنا تھا کہ انسپکشنز کیساتھ ساتھ خوراک سے وابستہ تمام کاروباری افراد کیلیے فوڈسیفٹی تربیت لازمی ہے اور اس کا عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت کے دوران ہینڈلرز کو پروڈکٹ کی محفوظ تیاری کے حوالے سے سائنسی بنیادوں پر تربیت دی جا رہی ہے جس کا مقصد خوراک کو محفوظ بناتے ہوئے عوام کی صحت سے متعلق خطرات کو کم کرنا ہے۔ ڈ پٹی ڈایریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ عوام ایسے تربیتی پروگرام میں شرکت کیلیے فوڈاتھارٹی کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔