چترال (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل دروش کے  سیاحتی مقام وادی شیشی کوہ میں بہن بھائی سکول جاتے وقت دریا ء میں گرنے سے جاں بحق۔ سابقہ ناظم شیشی کوہ  شیر محمد کے مطابق شیر عالم نامی شحص کے  جو  گاؤں لاوی کا باشندہ ہے اس کے دو بچے صبح سکول جاتے وقت دریا پر پیدل پل عبور کرتے وقت جاں بحق ہوئے۔  آٹھ سالہ سلمان اور  بارہ سالہ شازیہ بی بی  سکول جارہے تھے جو ژاو لاوی کے مقام پر دریا پر پیدل پل عبور کرتے وقت دونوں بہن بھائی دریا میں گر گئے  اور دریا کے بے رحم موجوں نے بہن بھائی کو کافی دور تک بہاکر لے گیا تاہم لاوی بجلی گھر کے ڈیم کے قریب ہی مقامی لوگوں نے دونوں کی لاشیں دریا سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کئے۔ دونوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردئے گئے۔ علاقے کے معروف سماجی اور سیاسی شحصیت حاجی انذر گل نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ اس علاقے میں دریا پر اکثر لکڑی کے جھولے  پل بن چکے ہیں جن کی حالت انتہائی حراب ہیں اور سڑک بھی نہایت حطرناک ہے جس پر دریا کی جانب کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس سڑک اور آس پاس کے علاقوں میں بچے اور بڑے بھی اس قسم کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیر عالم کے ساتھ مالی مدد بھی کی جائے اور ساتھ ہی اس پل کو آر سی سی تعمیر کیا جائے تاکہ کسی اور بچے کا جان نہ لے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے