کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں،ممکن ہے پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں،مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کیلئے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سے حملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے