پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ایئر پورٹس سکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے تقریبا 3 کلو گرام آئس ہیروئین برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر بلال حسین ریاض جانے کے لیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ سامان کی سکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔اے ایس ایف حکام کی جانب سے مہارت سے بیگ چیک کرنے کے دوران بیگ کی تہہ میں چھپائی گئی ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سے مجموعی طور پر 2.999 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی گئی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے