بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ممتاز ماہر تعلیم  سیاسی شخصیت  ایدھی ملاکنڈ وڈائریکٹر اکسفرڈ اکیڈمی امجد علی شاہ رہنما جماعت اسلامی  نے سوشل ورکرز الیاس سہارا اور رحیم زادہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ہی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہےمگر بدقستمی سےتحصیل بٹ خیلہ تعلیمی پستی وزبوں حالی کا شکار ہے گرلز ہائی سکول اور پولی ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ کرایے کی بلڈنگ جبکہ گرلز کالج کی اپنی عمارت نہ ہونے  سے علاقے کا پورا تعلیمی نظام متاثر ہے ضلع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی یا کیمپس کا نہ ہونا بھی افسوسناک ہے جبکہ ملحقہ اضلاع میں مرکز وصوبے کی جانب سے میڈیکل کالجز کے اعلانات ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ میں وولن سنٹر ڈسٹرکٹ کونسل سی اینڈ ڈبلیو سٹور سمیت کئی مقامات پر سرکاری زمینیں بے کار پڑی ہیں جہاں ادارے قائم کئے جاسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ تعلیم سےہی ترقی خوشحالی امن روزگار آتاہے جبکہ منشیات برائیاں جرائم کاخاتمہ ہوتاہے اسلئے تعلیمی کے فروغ میں ہر فرد کو اپنا کردار وذمہ داری اداکرناہوگی جوکہ ہم سب کا مذہبی قومی اخلاقی فرض ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے