راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔ملک کی فارن ترسیلات،فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں۔پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں،اس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کواز خود نوٹس لینا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے