کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا پیرکو ہونیوالا بجٹ اجلاس موخر کردیا گیا جوآج (منگل کو)منعقد ہوگا۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی بی اے پی کے کونسل سیشن میں مصروفیات کے باعث بجٹ اجلاس ایک دن کیلئے موخر کیا گیا۔بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 585 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج(منگل کو) پیش کیاجائے گا، سرکاری ملازمین، پنشنرز کے لئے وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد جاری اسکیموں کیلئے مختص کیا جائے گا، بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے بھی خصوصی گرانٹ رکھی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے