اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کے جذبے کو اب دبایا نہیں جا سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں اسد عمر نے کہا کہ بارش کے باوجود جس بڑی تعداد میں اسلام آباد والے پورے پاکستان کی طرح اپنے کپتان کی کال پر نکلے اس سے ثابت ہو گیا اس قوم کا جذبہ اب دبایا نہیں جا سکتا۔