لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) ضلع لوئر دیر میں نومنتخب تحصیل چیرمینوں سے حلف لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے تحصیل چیرمین دیر پائین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل چیئرمین ادینزئی فیروز شاہ، تحصیل چیئرمین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین، تحصیل چیئرمین خال اخونزادہ اشفاق الرحیم، تحصیل چیئرمین منڈا عنایت اللہ، تحصیل چیئرمین ثمرباغ سعید احمد پاچہ، تحصیل چیئرمین لال قلعہ اشرف سالار۔تحصیل چیرمین بلامبٹ عاصم شعیب نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے تمام منتخب تحصیل چیئرمین کو مبارک دی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب تحصیل چیئرمین اپنے حلقے کے عوامی مسائل اور ان کے فلاح وبہبود کے کاموں کو تندہی سے سرانجام دیں۔