تور غر (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوامیں دوسرے مر حلے میں بلدیا تی الیکشن میں کا میا ب ہو نے وا لے ضلع تور غر کے نو منتخب چیئر میں تحصیل کو نسلز سے ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ممنعقد ہو ئے جس میں چیئرمین تحصیل جدباء حاجی محمد، تحصیل حسن زئی مومین گل خان اور تحصیل دوڑمیرا مولانا شاہ زمین سے حلف لیا گیا۔ حلف برداری ڈپٹی کمشنر تورغر کے دفتر میں قرار پائی۔حلف لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر تورغر نے تحصیل چئیرمینوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری ٹیم ممبران میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم سب ایک ٹیم ہو کر ضلع تورغر کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس سٹرٹیجی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے تمام کامیاب امیدوران کو مبارک باد پیش کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے