بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحدکی زیر صدارت کھلی کچہری / تحصیل حاضری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سلیم، تحصیلدار بٹگرام دلدار خان وریونیو سٹاف سمیت ریونیو افسران اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔عوام الناس نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کوانتقلات و سروس ڈیلیوری سنٹر سے متعلق، صفائی ستھرائی، نکاس آب، یوٹیلٹی سٹورز،تجاوزات، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت، ہسپتالوں سے متعلق کے علاوہ دیگر مسائل پیش کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے جبکہ بعض مسائل کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی نگرانی میں محکموں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔مذید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کئیے جائیں اسی لئیے ضلعی انتظامیہ شہری و دیہاتی علاقوں میں جاکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام سرکاری افسران و محکموں میں بلا جھجک آئیں اور کسی شکایات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں سے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے