کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دعا زہرہ کے والد کی اپیل کی سماعت آج (جمعرات کو)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ ان کی شادی 17 سال پہلے ہوئی تھی جبکہ اسکی بیٹی کی عمر 14 سال ہے لیکن سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں بچی کی عمر 16 اور 17 سال کے درمیان بتائی گئی، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں، ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔مہدی کاظمی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں دعا زہرہ کے برتھ سرٹیفکیٹ، سکول سرٹیفکیٹ اور نادرا ریکارڈ کو مکمل نظر انداز کیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو مرضی سے زندگی گزارنے کا فیصلہ دیا ہے جبکہ ایک نابالغ اور کمسن بچی یہ فیصلہ کیسے کرسکتی ہے۔  عدالت عظمی سے اپیل ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور دعا زہرہ کو ماں باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے کر اسے اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے