کراچی (مانند نیوز ڈیسک) عامر لیاقت کے انتقال کے بعد قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جاری کردیئے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی بروزجمعہ24جون تک جاری رہے گی۔26اور 27جون کو امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی،نظر ثانی شدہ لسٹ 5جولائی کو شائع کی جائے گی۔امیدواروں کو 7جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،الیکشن 27جولائی 2022کو ہوں گے۔واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی کیعامر لیاقت9جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔