اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے افغان صوبے پکتیا میں زیادہ جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے