اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اس خدشہ کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ حکومت تبدیلی کا مقصد پاکستان کے معاشی حالات کو اس قدر خراب کرنا ہے کہ پاکستان کو مستقل طور پر غلام بنایا جا سکے،نوازشریف کے قریبی ترجمانوں کے مشورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں،ہم اس مہم کو مستردکرتے ہیں ہر صورت پاکستان کے اقتداراعلیٰ کی حفاظت کرینگے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد نجم سیٹھی نے پاکستان کے معاشی بحران کاحل دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے چاہئیں،حسین حقانی کا مشورہ ہے پاکستان ایٹمی اثاثوں سے دستبردار ہو جائے اور ہندوستان اور اسرائیل کے ساتھ برابری کے بجائے ماتحت ریاست کے طور پر تعلقات قائم کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے