نواب شاہ (مانند نیوزڈیسک) نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کو سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی والدہ کی زرداری ہاؤس میں نمازِ جنازہ کی اداکی گئی۔نمازِ جنازہ میں آصف علی زرداری، پوتے بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، خاندان اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراداور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔ مرحومہ کوآبائی قبرستان میں بالو جا قبا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔