کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ 85برس کی عمر میں نتقال کرگئیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی خبرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی کہ ان کی والدہ پاگئیں، فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اورشدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے